حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الفتح الائنس عراق کے رکن حسن سالم نے بحیرۂ عمان میں امریکی قزاقوں کے خلاف سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بہادرانہ آپریشن کی قدردانی کرتے ہوئے اسے دنیا کے آزادی پسندوں کے لئے فخر و مباہات قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے ایک ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو امریکی بحری لٹیروں سے بچانے کے لئے کیا جانے والا آپریشن دنیا کے آزادی پسندوں اور معزز انسانوں کے لئے باعث فخر ہے۔